۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ انجمن شرعی شیعیان جموں و کشمیر کے صدر کا کہنا ہے کہ سیرت علی علیہ السلام کا سب سے نمایاں اور سبق آموز پہلو اطاعت رسول ؐ اور نصرت دین ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مولود کعبہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر عالم اسلام بالخصوص وابستگان امامت و ولایت کی خدمت میں ہدیہ تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے دنیاے اسلام کی امن و سلامتی کے لئے دعا کی۔

آغا حسن نے کہا کہ مولاے کائنات علی ابن ابی طالب ؑ کی ذات گرامی کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ شان و عظمت مقام و منزلت اور فضائل و کمالات سے سرفراز فرمایا آپ علیہ السلام

کے کشف و کرامات علمی و عرفانی کمالات زہد و تقویٰ صبر و شجاعت فصاحت و بلاغت جذبہ نصرت دین عشق و اطاعت رسولؐ ہر لحاظ تاریخ اسلام کے درخشندہ ابواب ہیں۔

آغا صاحب نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور حفاظت کے حوالے سے مولا علی علیہ السلام کے کردار و عمل اور کارہاے نمایاں کے حوالے سے امت محمدیہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم میں کوئی بھی شخص علیؑ کا ہم پلہ نہیں سیرت علی کا سب سے نمایاں اور سبق آموز پہلو اطاعت رسول اور نصرت دین ہے سعودی عربیہ میں معروف شیعہ عالم دین اور جامع مسجد اثنا عشریہ مدینۃ المنورہ کے امام جمعہ و خطیب نمائندہ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی السیستانی دام ظلہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العامری کی گرفتاری کے خلاف شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے۔

آغا صاحب نے کہا کہ حکومت آل سعود کی طرف سے شیعہ مسلک کے خلاف جارحانہ اقدامات کا سلسلہ مدت دراز سے جاری ہے سعودی عربیہ میں شیعہ مسلمانوں کو اپنے دینی مراسم اور دیگر دینی سرگرمیوں حتیٰ کہ اعلانیہ طور پر اذان دینے کی بھی اجازت نہیں شیعیان سعودی عربیہ مدت دراز سے اپنے مذہبی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کررہے ہیں اور انکی آواز کو دبانے کے لئے انسانیت سوز حربے استعمال کئے جا رہے ہے شیعہ علماے دین کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جا رہا ہے اور ان پر بے بنیاد الزام لگا کر تختہ دار پر چڑایا جا رہا ہے آغا صاحب نے ایک اور عالم دین شیخ عبدالطیف الناصر کو سعودی حکومت کی طرف سے آٹھ سال کی سزاے قید سنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان ظالمانہ حربوں سے سعودی عرب میں مسلکی اقلیتوں کی برحق آواز اور جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .